پاکستان
دوسروں کی وکٹیں اڑانے والی پیپلز پارٹی کی اپنی وکٹ اڑ گئی،پی پی پی میں کھلبلی مچ گئی
پیپلزپارٹی مارچ کے نتائج سامنے آنے لگے سابق ایم پی اے میاں آصف منظور موھل عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ سابق ایم پی اے میاں آصف منظور موھل نے بطور ڈویڑنل نائب صدر پیپلزپارٹی کے عہدے سے استعفی دے دیا۔سوشل میڈیا پیغام میں آصف
منظور موھل نے مرکزی رہنما عبدالقادر شاہین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کو جتنا نقصان عبدالقادر شاہین نے پہنچایا شاید ہی کسی نے پہنچایا ہو۔ عبدالقادر شاہین پیپلزپارٹی میں وسیم اکرم پلس بن چکا ہے،عبدالقادر شاہین نے تمام ضلعی عہدے شہر بہاولنگر میں اپنے پیاروں کو بانٹ رکھے ہیں۔ ضلع کی چار تحصیلوں کے متحرک افراد کو نظر انداز کیا گیا۔ پیپلزپارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایکشن لیں۔ اگر یہ ہی حال رہا تو میں بھی
پارٹی کو خیرآباد کہے دوں گاـ