رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اللہ کی راہ (یعنی جہاد یا اس کے سفر) میں ایک دن کا روزہ رکھا، اللہ تعالیٰ اسے اس دن کے بدلے جہنم سے ستر سال کی دوری پر کر دے گا“۔ اخبرنا إبراهيم بن يعقوب، قال: حدثنا ابن ابي مريم، قال: حدثنا سعيد بن عبد الرحمن، قال: اخبرني سهيل، عن ابيه، عن ابي هريرة، قال:
قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:” من صام يوما في سبيل الله باعد الله عز وجل وجهه عن النار سبعين خريفا”.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اللہ کی راہ میں ایک دن روزہ رکھا اللہ عزوجل اسے جہنم سے ستر سال کی دوری پر کر دے گا“۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالی کا ارشاد ہے کہ میرا معاملہ بندے کے ساتھ اس کے یقین کے مطابق ہے اور میں بالکل اس کے ساتھ ہوتا ہوں جب وہ مجھے یاد کرتا ہے۔اگر مجھے اپنے دل میں اس طرح یاد کرے کہ کسی کو خبر نہ ہو تو میں بھی اس کو اسی طرح یاد کروں گا اور اگر وہ مجھے دوسروں کے سامنے یاد کرے گا تو میں بھی اس کو بہتر بندوں کی جماعت میں اس کا ذکر کروں گا یعنی ملائکہ کی جماعت میں اور ان کے سامنے۔صحیح بخاری و صحیح مسلم(1053)حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے
کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا میں تمہیں وہ عمل بتاؤ جو تمہارے سارے اعمال سے بہتر اور تمہارے مالک کی نگاہ میں پاکیزہ تر ہے اور راہ خدا میں سونا اور چاندی خرچ کرنے سے بھی زیادہ اس میں خیر ہو اور اس جہاد سے بھی زیادہ تمہارے لئے اس میں خیر ہے جس میں تم اپنے دشمنوں اور خدا کے دشمنوں کو موت کے گھاٹ اتار دو اور وہ تمہیں ذبح کریں اور شہید کریں۔ صبح ہر عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے عرض کیا ہاں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلمایسا قیمتی عمل ضرور بتائے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ اللہ کا ذکر ہےجامع ترمذی سنن ابن ماجہ (1055)