عوام وعدہ کریں ، 17جولائی کو پنجاب کے دشمنوں کو اٹھا کر باہر پھینکیں گے ، مریم نواز
جھنگ(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ن لیگ کا مقابلہ عمران خان سے نہیں، نااہلی، مہنگائی سے ہے،عوام وعدہ کریں، 17 جولائی کو پنجاب کے دشمنوں کو اٹھا کر باہر پھینکیں گے،انشاء اللہ 17 جولائی کو ایک مرتبہ پھر شیر آ رہا ہے،مشکل وقت گزر چکا، آنے والا وقت عوام کے لیے خوشخبریاں لائے گا۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے گوجرہ موڑ پر ریلی سے خطاب میں کہا کہ اب پنجاب میں ن لیگ کی حکومت ہے شیر کی حکومت ہے ، مشکل دور گزر گیا اب اچھا وقت آنے والا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ عوام اگر چاہتے ہیں مہنگائی کم ہو تو شیر کو ووٹ دیں، ن لیگ کا مقابلہ عمران خان سے نہیں ن لیگ کا مقابلہ نااہلی اور مہنگائی سے ہے، وعدہ کرو پنجاب کے دشمنوں کو پنجاب سے اٹھا کر باہر پھینکو گے، وعدہ کرو محمد اسلم بھروانہ کو کامیاب کراؤ گے، وعدہ کرو گوجرہ موڑ کے لوگ 17 جولائی کو گھروں میں نہیں بیٹھیں گے۔مریم نے کہا کہ جب تک آپ کی قسمت نہیں بدلے گے آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔رہنما ن لیگ نے کہا کہ اسلم بھروانہ وہ شیر ہے جو عمران خان کو ٹھوکر مارکر واپس آیا، شیر پر مہر لگائیں، وعدہ کرتی ہوں عوام کی قسمت بدلنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گی۔چنیوٹ موڑ پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ نواز شریف کی محبت میں پورا جھنگ باہر نکلا ہے، ہم ملک میں ترقیاتی کام کروانے آئے ہیں، ہم اقتدار میں آلو پیاز کے ریٹ کم کرانے آئے ہیں، ہم گلیاں، سڑکیں بنوانے اور آلو پیاز کی قیمتیں کم کرنے آئے ہیں، ہم ہسپتال اور سکولز، کالجز بنوانے آئے ہیں، 17 جولائی کو کوئی گھر میں نہیں بیٹھے گا، سب نکلیں گے۔انہوںنے کہاکہ وعدہ ہے جب تک یہاں ترقی نہیں آئے گی ،آرام سے نہیں بیٹھیں گے، عمران خان کو پنجاب کی ترقی ہضم نہیں ہوتی
، یہ ایک خاتون کو پھر پنجاب پر مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے جو ہم نہیں ہونے دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ آدھے لوگ کہہ رہے ہیں عمران خان جھوٹا ہے،
عمران خان کو پنجاب کی ترقی ہضم نہیں ہوتی، عمران خان چور بھی ہے اور جھوٹا بھی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ مشکل وقت گزر گیا ، اب روز خوشخبریاں آئینگی،
شہباز شریف عوام کو بہت بڑا ریلیف دینے جا رہے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ بارش اور حبس کے باوجود کارکنوں کی
کثیر تعدادم یں شرکت پر خوشی ہوئی، پارٹی کارکنوں کی شرکت اور شہریوں کا جم غفیر نواز شریف سے محبت کی عکاسی ہے۔