پاکستان
وقار یونس نے پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے فیورٹ قرار دے دیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) وقار یونس نے پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے فیورٹ قرار دے دیا، رواں سال اکتوبر اور نومبر میں ٹی 20 کرکٹ کا عالمی میلہ آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔نجی ٹی وی دنیا کے مطابق وقار یونس نے میلبورن میں آئی سی سی کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کا ایک بہت اچھا موقع ہے، آسٹریلیا کی پچز عام طور پر بہت اچھی بیٹنگ پچز ہیں اور پاکستان کے پاس اچھے بلے باز ہیں جو ان حالات میں اچھا کھیل سکتے ہیں۔ بابر اعظم اس وقت دنیا کے بہترین بلے باز ہیں، ان کا کردار سب سے اہم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس دنیا کا بہترین بولنگ اٹیک ہے، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کسی بھی کنڈیشن میں اچھی بولنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔