سیاست کا نقشہ بدلنے کو پرویز الہٰی نے اہم اعلان کر دیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)چوہدری برادران سے سینئر صحافیوں کی ملاقات۔ تفصیلات کے مطابق چودھری برادران نے سینئر صحافیوں سے ملاقات کی ہے ، چودھری پرویز الہٰی نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے کہا ہے کہ انشاء اللہ ہم بڑے مارجن سے جیتیں گے
اور ن لیگ کو عبرتناک شکست دیں گے ۔ جبکہ آئندہ وزیراعلیٰ کے انتخابات کے حوالے سے بھی انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں بڑی حمایت حاصل ہے ۔ قبل ازیں اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے پاس اکثریت تو ہے نہیں بجٹ کیسے پیش کریں گے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ اجلاس ہونے یا نہ ہونے کا انحصار مسلم لیگ (ن) کے رویے پر ہے۔اجلاس میں گڑبر کا معاملہ سوالیہ نشان ہے۔انہوںنے کہاکہ (ن) لیگ کے پاس اکثریت نہیں، انہوں نے بجٹ کیا پیش کرنا ہے۔اسمبلی کے جن لوگوں نے بجٹ انتظام چلانا ہےاگر انہیں کو اٹھا لیں تو کیسے کام چلے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ صوبے کو حمزہ شہباز نہیں،پولیس چلا رہی ہے۔پنجاب کو پولیس ریاست بنا دیا گیا ہے۔حمزہ کے اسپیکرشپ بچانے کے الزام پر خواجہ آصف کا فقرہ کافی ہے۔کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔انہوںنے کہاکہ چوہدری شجاعت حسین سے کوئی مسئلہ نہیں سب ٹھیک ہوجائے گا۔حکومت والے اپنی اوقات میں رہیں اور اپنے گریبان میں جھانکیں۔