پاکستان
اختلافات کی خبروں پر رابطہ کمیٹی ایم کیوایم کا ردعمل آگیا
کراچی(این این آئی)رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان نے میڈیا پر چلنے والی رابطہ کمیٹی میں اختلافات کی خبروں کی تردید ہے۔رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چینلز پر چلنے والی رابطہ کمیٹی میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں اور ایسی تمام گمراہ کن خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ایم کیو ایم نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے اور رابطہ کمیٹی کے تمام اراکین کو اپنی رائے دینے کا حق حاصل ہے،کوئی بھی متفقہ فیصلہ اجتماعی مفادات اور مضمرات کو پیش نظر رکھ کر کیا جاتا ہے۔رابطہ کمیٹی اپنے تمام تر فیصلے باہمی مشاورت سے کرتی ہے اور صحافی دوستوں سے گزارش ہے کوئی بھی خبر نشر کرنے سے پہلے تصدیق ضرور کریں۔