پاکستان

وہاڑی کا کرم پور گاؤں پانی میں ڈوب گیا، متاثرین تاحال امداد کے منتظر، پانی کی سطح بلند ہونے لگی

وہاڑی کا کرم پور گاؤں پانی میں ڈوب گیا

وہاڑی (این این آئی)صوبہ پنجاب کے ضلع وہاڑی میں واقع کرم پور گائوں بارش اور سیلاب کے پانی میں تقریباً ڈوب گیااور گاؤں میں پانی کی سطح اترنے کے بجائے مسلسل بلند ہو رہی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی چیف انٹرنیشنل نامہ نگار کلیریسا وارڈنے بتایا کہ سیلاب میں نہ کہیں امدادی کارکن دکھائی دے رہے ہیں اور نہ ہی ان لوگوں کو امداد مل رہی ہے، لوگوں کے پاس ایک وقت کی روٹی بھی نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ

متاثرین کی مدد کے لیے حکومت پاکستان اور پاک فوج دن رات محنت کر رہی ہے تاہم ایک تہائی ملک زیر آب ہے، سوا 3 کروڑ لوگ متاثر ہیں،

یہ کسی ایک حکومت کے بس کی بات نہیں ہے اور لوگوں میں بہت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔نامہ نگار کلیریسا وارڈ کے مطابق

پاکستان ماحولیاتی آلودگی کا ایک فیصد سے بھی کم ذمہ دار ہے تاہم دوسروں کی پیدا کردہ آلودگی کی سب سے بھاری قیمت ادا کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button