پاکستان
عمران خان آج انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہونگے
عمران خان آج انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہونگے
اسلام آباد(آن لائن) تحریک انصاف کے چئئرمین عمران خان انسدادِ دہشت گردی کے جج راجہ جواد عباس
کی عدالت میں آج (پیر کو )پیش ہوں گے گزشتہ سماعت پر عمران خان کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت عبوری ضمانت
میں 12 ستمبر تک توسیع دی تھی عدالت نے گزشتہ سماعت پر پراسیکیوٹر کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا تھا
پراسیکیوٹر ریکارڈ پیش کرنے میں ناکام رہا تھا عدالت نے استفسار کیا تھا کہ عدالت کو بتایا جائے عمران خان
کا تعلق کس دہشتگرد تنظیم سے ہے اور ان کے پاس سے کون سی توپ برامد ہوئی تھی عدالت نے حکم دیا تھا کہ
اگلی سماعت پر دونوں اطراف سے وکلاء دلائل دیں گے اور عدالت فیصلہ دے گی عدالت نے بارہ ستمبر تک
عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع دی تھی آج عمران خان عدالت کے سامنے پیش ہوں گے۔