پاکستان

ملک بھر میں تیل کی ترسیل بند کردیں گے، آئل ٹینکرز کنٹریکٹرزایسوسی ایشن کی حکومت کو دھمکی

کراچی(این این آئی)آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی حکومتی فیصلے کی مخالفت ہڑتال کی دھمکی ، پیٹرولیم مصنوعات ڈی ریگولیشنزسے متعلق بڑے اسٹیک ہولڈرنے حکومتی فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے فیصلہ مستردکردیاڈی ریگولیشن سے متعلق حکومتی فیصلے سے کسی صورت اتفاق نہیں کرتے۔ آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق

فیصلہ تبدیل نہ کیا گیاتو ملک میں تیل کی ترسیل بند کردیں گے۔صدر آئل ٹینکرز کنٹریکٹرزایسوسی ایشن عابداللہ آفریدی نے کہاکہ ملک گیر سطح پر احتجاج کریں گے اور ٹینکرز سے تیل کی سپلائی بند کردیں گے۔ جنرل سیکریٹری آئل ٹینکرزکنٹریکٹرزایسوسی ایشن شعیب اشرف نے کہاکہ اس مسلے پربات چیت کیلئے وزارت پیٹرولیم کوخط بھی لکھالیکن ان کی جانب سے کوئی رابطہ نہیںکیاگیا ڈی ریگولیشن سے نہ صرف آئل ٹینکرسیکٹرتباہ ہوگا بلکہ وفاق کو بھی نقصان ہوگا۔آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے کہااس سیکٹر سے 13ہزار بالواسطہ یا بلاواسطہ گاڑیاں اور انکے مالکان منسلک ہیں اس سیکٹر سے 8ہزار نان اوگراجبکہ 5ہزاراوگرا کمپلاینٹ گاڑیاں وابستہ ہیں ڈی ریگولیشن سے نہ صرف سیکٹرتباہ ہوجائیگا بلکہ ہزاروں افراد کاروزگار متاثر ہوگا،ہزاروں لوگوں کے بیروزگار ہونیکا خدشہ پیدا ہوجائیگا,یک طرفہ فیصلہ نہ کیا جائے۔ اسٹیک ہولڈرز سے مشاروت کو یقینی بنایا جائے ۔ڈی ریگولیشن سے وفاق کی اکائیوں میں دراڑ پڑیگی۔آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے کہاباقی وسائل پربھی صوبے اپنا حق مانگیں گے جس سے گیس اور بجلی کا بحران پیدا ہوسکتا ہے مشترکہ باہمی فیصلوں سے سیکٹر کے مسائل کیساتھ فیصلہ سازی میں مدد ملے گی فیصلے سے عوام پربھی برے اثرات مرتب ہو نگے جو مقامات ریفائنری اور پورٹ سے نزدیک ہونگے اور جو دور ہونگے وہاں تیل کی قیمتوں میں واضح فرق آئیگاآئل انڈسٹری میں اس وقت آئل ٹینکرزمرکزی کردار ادا کررہے ہیںملکی توانائی کی ضرورت پوری کرنے میں آئل ٹینکرزنے ہر اچھے برے حالات میں اہم کردار ادا کیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button