پاکستانانٹرنیشنل خبریں
جمائما کا اپنی فلم کی آمدنی سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان
ٹورنٹو (آن لائن) ہالی ووڈ کی پروڈیوسر جمائمہ گولڈ اسمتھ نے کہا ہے کہ وہ سالوں پاکستان میں رہی ہیں اور آدھی پاکستانی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے جمائمہ نے بتایا کہ ان کی فلم میں پاکستان کی ثقافت رسم و رواج اور مغربی کلچر کا امتزاج دکھایا گیا ہے جو کہ بے حد دلچسپ ہے۔جمائمہ نے کہا کہ میں دس سال پاکستان میں رہی ہوں میں اور میرے بچے آدھے پاکستانی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری فلم کی کہانی پاکستان کے لوگوں اور وہاں کیکلچر سے متاثر ہے جن سے میں ملی۔ جمائما نے فلم کے خصوصی شو کی آمدنی پاکستان کے سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان کر دیا۔