
بینک آف پنجاب نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) سیون میں لاہور قلندرز کے ٹرافی جیتنے کی صورت میں ایک کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم اب تک ہونے والے چھ ایڈیشنز میں میں کوئی ایڈیشن بھی جیت نہ سکی ہے۔لاہور قلندرز نے اپنی ٹیم میں ساتویں سیزن کے لیے کافی تبدیلیاں کی ہیں۔ سہیل اختر کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم کو کپتان بنایا گیا ہے جبکہ متعدد نئے کھلاڑی بھی ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔