تازہ ترینصحت و زندگی

آدمی کے سر اور کان میں شدید تکلیف، ڈاکٹر نے چیک اپ کیا تو کان میں ایسی چیز مل گئی کہ ڈاکٹر بھی دم بخود رہ گیا

ولنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ میں ایک آدمی سر اور کان میں شدید تکلیف کی شکایت کے ساتھ ڈاکٹر کے پاس گیا اور جب ڈاکٹر نے چیک اپ کیا تو کان میں ایسی چیز کی موجودگی کا انکشاف ہو ا کہ خود ڈاکٹر بھی دم بخود رہ گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق آکلینڈ کے رہائشی اس زینی ویڈنگ نامی شخص کا جب ڈاکٹر نے معائنہ کیا تو پتا چلا کہ اس کے کان میں کاکروچ موجود ہے، جسے بعد ازاں ڈاکٹر نے اس کے کان سے نکال دیا۔

زینی ویڈنگ کا کہنا تھا کہ ”میں نے دو روز قبل سوئمنگ کی تھی اور تب سے میرے کان میں عجیب آوازیں آ رہی تھیں اور گزشتہ روز سے کان اور سر میں درد بھی شروع ہو گیا تھا۔ میں سمجھ رہا تھا کہ سوئمنگ کرتے ہوئے شاید پانی کان میں چلا گیا ہے تاہم جب ڈاکٹر نے بتایا کہ میرے کان میں کاکروچ موجود ہے تو ایک لمحے کے لیے تو میں بہت خوفزدہ ہو گیا تھا۔میں یہ سوچ کر اب تک پریشان ہوں کہ یہ کہاں سے اور کیسے میرے کان میں چلا گیا تھا۔“

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button