تازہ ترینصحت و زندگینیشنل خبریں

شاہد خان آفریدی نے طالب علموں کا ڈوب ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دے دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مایہ ناز کرکٹر شاہد خان آفریدی نے تعلیمی اداروں میں نشے کی بڑھتی ہوئی لت کے پیش نظر والدین اور اساتذہ کو طالب علموں کا ڈوب ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دے دیا ہے۔

ویب سائٹ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق شاہد آفریدی نے اپنے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں بچوں میں منشیات کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ جس کا تدارک ناگزیر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ”میں بھی اپنے بچوں سے محبت کرتا ہوں اور آپ بھی کرتے ہیں لیکن یہ محبت ایسی ہونی چاہیے کہ ہمیں اندھا نہ کر سکے۔ ہمیں بچوں کی آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر نظر رکھنی چاہیے۔“ شاہد آفریدی نے نشے کی لت کے انسداد کے لیے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ”تمام والدین اور اساتذہ سے درخواست ہے کہ وہ تعلیمی اداروں میں ہر طالب علم کا سال میں دو بار ڈوب ٹیسٹ لازمی قرار دیا جائے۔تاکہ بعد میں پچھتانے کی بجائے پہلے ہی ہم اپنے بچوں کو اس لت سے بچا سکیں۔“

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button