تازہ ترینکھیلنیشنل خبریں

شہباز شریف کی شعیب اختر کے گھر آمد، والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت سے قبل سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے گھر پہنچنے اور ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

ملاقات میں شہباز شریف نے شعیب اختر کی والدہ کے لیے دعا مغفرت اور فاتحہ خوانی کی۔ شعیب اختر سے گفتگو کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ ماں کا عظیم اور پیارا رشتہ سانجھا ہوتا ہے، آپ کے غم کو سمجھ سکتا ہوں۔اپوزیشن لیڈر نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا۔ شعیب اختر نے تعزیت کے لئے آمد پر شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button