تازہ ترینٹیکنالوجی

ایک سال میں 95 لاکھ گاڑیوں کی فروخت، ٹویوٹا دنیا کی سب سے بڑی کمپنی

جاپان کی آٹو مینوفیکچرنگ کمپنی ٹویوٹا نے مسلسل دوسرے سال بھی سب سے زیادہ گاڑیاں فروخت کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

ٹویوٹا کمپنی کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق کمپنی نے سنہ 2021 کے دوران جنوری سے نومبر تک دنیا بھر میں مجموعی طور پر 95 لاکھ گاڑیاں فروخت کیں۔ اس میں ٹویوٹا کی ذیلی کمپنیوں دائی ہاتسو اور ہینو کی گاڑیوں کی فروخت بھی شامل ہے۔

سنہ 2021 میں گاڑیوں کی فروخت کے حوالے سے جرمن کمپنی فوکس ویگن دوسرے نمبر پر رہی۔ اس گروپ نے گزشتہ تقریباً 89 لاکھ گاڑیاں فروخت کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button