تازہ ترینانٹرنیشنل خبریںکھیل

کرسٹیانو رونالڈو نے ڈوین جانسن کو سوشل میڈ یا پر شکست دے دی

لیجنڈری فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نےہالی ووڈ اداکارڈوین جانسن’دی راک‘ کو سوشل میڈیا پر شکست دے دی۔ہوپر نامی ایک ویب سائٹ نے 2021 کی رپورٹ جاری کی جس میں انسٹاگرام پر مہنگی ترین پوسٹ کرنے والوں کی فہرست جاری کی۔ جس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کے علاوہ کوئی بھی شخص انسٹاگرام پر مہنگی ترین پوسٹ کا ٹائٹل حاصل نہیں کرسکا۔

اس اعتبار سے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے 16 لاکھ 4 ہزار ڈالر (28 کروڑ 29 لاکھ روپے) جبکہ ڈوین جانسن فی کس پوسٹ 15 لاکھ 23 ہزار ڈالر (26 کروڑ 86 لاکھ روپے) وصول کرتے ہیں۔دیگر تین میں تیسرے نمبر آریانا گرانڈے، چوتھے نمبر پر کائلی جینر اور پانچویں نمبر پر سیلینا گومز ہیں۔ اپنی تنخواہ، توثیق شدہ اور کاروباری معاہدوں کے بعد کرسٹیانو رونالڈو اب ارب پتی ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button