تازہ ترینلائف سٹائلنیشنل خبریں

’’ میں نے پہلی اہلیہ بشریٰ کو طلاق نہیں دی اور نہ ہی ۔۔‘‘ تیسری شادی کے بعد عامر لیاقت کھل کر سامنے آ گئے ، اہم بیان جاری کر دیا

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے تیسری شادی کے بعد اب تنقید کرنے والوں کے خلاف کمر کس لی ہے او ر کہاہے کہ میں نے اپنی پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال کو طلاق نہیں دی اور نہ ہی دوسری اہلیہ طوبیٰ انور کے خلع کے کاغذات پر دستخط کیے۔

یوٹیوب چینل پر خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے شادی اور طلاق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شادی کرنا خاصہ مشکل ہے لیکن طلاق دینا اور چھوڑ دینا زیادہ آسان ہے، میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے اپنی سابقہ بیویوں کو نہیں چھوڑا۔انہوں نے کہا کہ نہ میں نے بشریٰ کو طلاق دی اور نہ ہی طوبیٰ کے خلع کے کاغذات پر دستخط کیے، بشریٰ نے خود طلاق کا اعلان کیا ہے میں نے انہیں نہیں دی۔
عامر لیاقت نے انکشاف کیا کہ میں کسی عدالت نہیں گیا، میں طلاق اور خلع کو اچھا نہیں سمجھتا، اللہ تعالیٰ نے شادیاں کرنے کا کہا ہے، طلاق اور خلع دینے کا نہیں۔انہوں نے کہا کہ طلاق اور خلع کے معاملات ان دونوں نے خود ہی دیکھے، میں اس میں شامل نہیں تھا جس پر میزبان نادر علی نے پوچھا کہ ایسے طلاق ہوجاتی ہے؟ جواب میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ مجھے اس بارے میں علم نہیں لیکن میں کسی عدالت نہیں گیا۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین کی پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے دسمبر 2020 کو بتایا تھا کہ شوہر نے انہیں فون پر طلاق دی تھی جب کہ طوبیٰ نے حال ہی میں 9 فروری کی شب سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ وہ خلع لے رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button