تازہ تریننیشنل خبریں

دوسری شادی کے چکر میں شوہر اپنی پہلی بیوی کو پکا کر کھا گیا

شوہر نے دوسری شادی کرنے کے لیے اپنی پہلی بیوی کو بھٹی میں بھون کر کھا گیا ۔

برازیل سے تعلق رکھنے والے 59 سالہ مورو نے دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر اپنی بیوی کے ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالے، جسم کے مختلف حصوں کو مصالحے لگا کر پکایا اور پھر مزے سے کھا گیا تا کہ پولیس کو کوئی ثبوت نہ مل سکے۔دراصل مورو کسی خاتون کے عشق میں گرفتار ہو گیا تھا اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن اس کی پہلی بیوی نہیں مان رہی تھی۔ بیوی کو پکوان کی طرح کھانے والے مورو نے اس خاتون سے شادی کرلی۔
مورو کو اپنی بیوی سے کوئی گلہ شکوہ نہیں تھا۔ دونوں طویل عرصے سے ایک ساتھ زندگی گزار رہے تھے لیکن مورو کی دوسری شادی کی خواہش نے دونوں کے تعلقات خراب کر دیے۔پولیس کو اطلاع ملی کہ مورو نامی شخص کے گھر کے پاس کسی انسان جسم کی باقیات ملی ہیں۔ جب پولیس نے تحقیقات کیں تو معلوم ہوا کہ مورو نے اپنی بیوی کو قتل کر ڈالا ہے۔ پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button