انڈین فین نے ماہرہ خان سے پروپوز کرنے کی اجازت مانگ لی لیکن جواب کیا ملا؟ جانئے

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ایک انڈین فین کو شادی کے لیے پروپوز کرنے کی اجازت مانگنے پر ہاں میں جواب تو دیا لیکن ساتھ ہی پروپوزل کے نتیجے سے بھی آگاہ کردیا۔
ماہرہ خان کی جانب سے اپنی ویب سیریز ’بارہواں کھلاڑی‘ کے حوالے سے کی گئی سرگرمی کے دوران اپنے فینز کے ساتھ سوال و جواب کی نشست رکھی گئی تھی جس میں پاکستانی اور غیرملکی ٹویپس نے ان سے ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق متعدد سوالات کیے۔
ٹوئٹر پر سوال و جواب کی اس نشست کے دوران ایک انڈین صارف نے انہیں ’ماہرہ جی‘ کہہ کر مخاطب کیا تو پوچھا کہ کیا وہ انہیں پروپوز کر سکتے ہیں؟ ویب سیریز کی پروڈیوسر ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ’پروپوز نا یار۔ تمہیں کیا روکے ہوئے ہے؟‘
Propose na yaar. What’s stopping you?
Just know that my answer has been pretty consistent through the years. 💁🏻♀️ https://t.co/cwt63HvJz7
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) February 11, 2022