تازہ تریننیشنل خبریں

پی ٹی آئی ابو ظہبی محمد ثقلین مہرو کی سفیر پاکستان افضال محمود سے ملاقات

پی ٹی آئی ابو ظہبی کے صدر محمد ثقلین مہرواورملک شاہد نے گزشتہ دنوں سفیر پاکستان افضال محمود سے سفارت خانہ میں ملاقات کی ۔ محمد ثقلین مہرو نے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل سے آگاہ کیا اور اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی جبکہ سفیر پاکستان افضال محمود نے کہا کہ ایمبیسی کے دروازے تمام پاکستانیوں کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔ جہاں وہ بذات خود شکایت سننے کے لیے ہر وقت موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہری شروع کرنے کا مقصد ہی یہی ہے کہ ہم یہاں رہنے والے پاکستانیوں کے مسائل براہ راست سن سکیں اور اپنی خدمات میں بہتری لا سکیں۔ سفیر پاکستان افضال محمود نے کہا کہ میرا پیغام ہر کسی تک پہنچائیں کہ بغیر کسی سفارش کے آپ پاکستان ایمبیسی آئیں، یہاں موجود عملہ آپ کے جائز اور قانونی مسائل کو حل کرنے کے لیے موجود ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button