تازہ تریننیشنل خبریں

چوروں نے بینکوں کو رقم سپلائی کرنے والی کمپنی کی گاڑی ہی لوٹ لی

چور بینکوں کو رقم سپلائی کرنے والی کمپنی کی گاڑی کے تالے توڑ کر پانچ کروڑ روپے لے کر فرار ہو گئے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سکھر کے علاقے سائٹ ایریا میں چوری کی بڑی واردات سامنے آئی ہے، جہاں چور بینکوں کو رقم سپلائی کرنے والی کمپنی کی گاڑی کے تالے توڑ کر 5 کروڑ روپے کی بھاری رقم لے اڑے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی گئی، حکام کا کہنا ہے کہ قریبی سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے چوروں کو ڈھونڈنے کے لئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، جب کہ کمپنی انتظامیہ اور سیکیورٹی گارڈز کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا، ایس ایچ او کے مطابق واقعہ سائیٹ ایریا تھانے کی حدود میں پیش آیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button