تازہ تریننیشنل خبریں

میاں چنوں واقعہ، وزیراعظم عمران خان کا آئی جی پنجاب کو سخت کارروائی کا حکم

وزیراعظم عمران خان نے میاں چنوں واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو سخت کارروائی کی ہدایت کردی ہے

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے، مستقل جتھوں کے خلاف بھرپور قانونی کی جائےگی، اور اپنی ذمہ داری پوری نہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

دوسری جانب میاں چنوں میں توہین مذہب کے الزام میں ہجوم کے ہاتھوں شہری کے قتل کے واقعے کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ تلمبہ منور گجر کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں 33 نامزد اور 300 نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا ہے، جب کہ مقدمے میں قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پی آر او ٹو ڈی پی او کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت مشتاق کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ اس کے قتل میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اور باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے ریڈ جاری کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button