تازہ تریننیشنل خبریں

خانیوال واقعہ، پولیس نے 15 مرکزی ملزمان سمیت 85 افراد گرفتار کر لیے

ترجمان پنجاب پولیس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خانیوال واقعہ میں ملوث 15 مرکزی ملزمان سمیت 85 افراد کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان کا کہناتھا کہ تمام ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حراست میں لیا گیاہے ، جن میں یعقوب، کاشف، ثقلین، شان ، آصف ندیم، قیصر ، اسلم ، عامر ، محبوب الرحمان، بلال ، علی شیر ، قیصر نذیر ، عبدالغنی سمیت دیگر شامل ہیں ۔پولیس کا کہناتھا کہ مرکزی ملزمان ے شہری پر اینٹوں اور ڈنڈوں سے تشدد کیا ، مقدمے میں دہشتگردی اور سنگین جرائم کی دفعات لگائی گئی ہیں۔پنجاب پولیس کے مطابق واقعے کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلی پنجاب کو پیش کر دی گئی ہے اور پولیس نے ملزمان کو پکڑنے کے لیے رات گئے مختلف مقامات پر 120 سے زائد چھاپے مارے ہیں اور دستیاب فوٹیجز کے فرانزک تجزیے کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور ان کے کردار کا تعین کیا جائے گا۔

یاد رہے گذشتہ روز ضلع خانیوال میں مشتعل ہجوم نے توہینِ مذہب کے الزام میں تشدد کر کے ایک شخص کو ہلاک کر دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button