تازہ ترینلائف سٹائلنیشنل خبریں

کیا واقعی خاتونِ اول بشریٰ بی بی اپنی سہیلی کے گھر میں رہتی ہیں؟ فرح خان نے وضاحت کردی

خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان نے ان کے بارے میں سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں کی تردید کردی۔

اپنے ایک بیان میں فرح خان نے کہا ” جھوٹ پر مبنی واٹس ایپ میسج کے ذریعے وزیر اعظم اور خاتون اول کے خلاف پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ خاتونِ اول میرے گھر قطعاً قیام پذیر نہیں اور بنی گالہ اسلام آباد میں موجود ہیں۔”

فرح خان نے خاتونِ اول کے بارے میں افواہیں اڑانے والوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا ” سیاست میں اتنا نیچے نہیں گرنا چاہیے کہ لوگوں کی ذاتی زندگیوں پر جھوٹ بولے جائیں۔”خیال رہے کہ فرح خان خاتون اول کی انتہائی قریبی دوست ہیں۔ جب عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی ہوئی تھی تو اس وقت فرح خان ان گنتی کے چند لوگوں میں شامل تھیں جو نکاح کی تقریب میں موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button