تازہ ترینانٹرنیشنل خبریںلائف سٹائل

‘ جسم کی نمائش یا فحش نگاری بری فلموں کو بچا نہیں سکتیں، کنگنا رناوت کا دپیکا کی فلم پر رد عمل

الی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے دیپیکا پڈوکون کی نئی فلم ‘گہرائیاں’کو سخت ترین تنقید کا نشانہ بنا دیا ۔

کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پرفلم کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’براہ مہربانی نئے دور یا شہری فلموں کے نام پر کوڑے کا ڈھیر مت بیچیں۔ بری فلمیں بری ہی ہوتی ہیں، جسم کی نمائش یا فحش نگاری (پورنوگرافی) اسے بچا نہیں سکتیں۔ یہ ایک بنیادی حقیقت ہے کہ اس میں کوئی ’’گہرائیاں‘‘ والی بات نہیں ہے۔

واضح رہے کہ فلم ’’گہرائیاں‘‘ میں اداکارہ دپیکا پڈوکون، انانیا پانڈے، سدھانت چترویدی اور دھیریا کاروا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ ان کے علاوہ نصیرالدین شاہ بھی فلم میں اہم کردار میں نظر آئے ہیں۔ شکن بترا نے فلم کی ہدایت دی ہے اور کرن جوہر فلم کے پروڈیوسر ہیں۔دیپیکا پڈوکون کی فلم کو ریلیز سے قبل ہی سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ اس میں فحش مناظر دکھائے گئے تھے۔تنقید کے جواب میں فلم کے میکرز کا کہنا تھا کہ گہرائیاں آج کے زمانے کی فلم ہے تاہم ریلیز کے بعد ناظرین کچھ زیادہ خوش دکھائی نہیں دیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button