تازہ ترینکھیل

شاہین آفریدی کی تعریف یا سرفراز احمد کی برائی !!! عاقب جاوید کا ذو معنی بیان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی ہر قسم کی صورت حال میں مثبت اور پرسکون رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ نوجوان کپتان ہونے کے باوجود کھلاڑیوں کی خراب کارکردگی پر گراؤنڈ میں غصہ نہیں کرتے ہیں اور ناہی گھبراتے ہیں، یہی ان کی کامیابی ہے۔واضح رہے کہ عاقب جاوید نے یہ بیان لاہور اور کوئٹہ کے میچ سے پہلے دیا ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کے بارے میں عام تاثر ہے کہ وہ میدان میں کھلاڑیوں پر بہت زیادہ غصہ کرتے ہیں ۔
ہیڈ کوچ لاہور قلندرز عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل لاہور قلندرز کے لیے اب تک بہت اچھا جا رہا ہے، تمام کھلاڑی 100 فیصد پرفارم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو میچز ہارے اس میں بھی سخت مقابلہ کیا وہ یک طرفہ نہیں ہارے۔عاقب جاوید نے کہا کہ کپتان شاہین شاہ آفریدی توقعات سے بڑھ کر امیدوں پر پورا اترے ہیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ میں اوپنر جیسن روئے سے اتنے رنز پڑنے کے باوجود وہ گھبرائے نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button