تازہ تریننیشنل خبریں
پانچویں پاک آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے ، ملتان کور کی پہلی ، راولپنڈی کور کی دوسری پوزیشن

پانچویں پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلوں میں ملتان کور نے پہلی جبکہ راولپنڈی کور نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔
پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق پانچویں پاک آرمی ٹیم سپرٹ مقابلوں میں نیپال ، ترکی اور ازبکستان کی ٹیموں نے طلائی جبکہ مراکش ، کینیا ، سری لنکا کی ٹیموں نے چاندی کے تمغے جیتے ۔ سعودی عرب اور اردن کی ٹیموں نے کانسی کے تمغے جیتے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق قومی انسداد دہشتگردی مرکز پبی میں ہونے والے مقابلے 7 سے 9 مارچ تک 60 گھنٹے پر محیط رہے ، ان مقابلوں میں مشکل ماحول میں مختلف چیلنجز شامل تھے ۔ سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی ، مراکش کے سفیر محمد کارمون سمیت مبصرین اور دفاعی اتاشی شریک ہوئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان نے شرکاء میں انعامات اور میڈلز تقسیم کئے ۔