تازہ ترینلائف سٹائل

ثنا جاویدنے ماڈل منال سلیم کو میک اپ روم سے نکالنے کا کہا تھا‘ چشم دید گواہ اور میک اپ آرٹسٹ نے دعویٰ کردیا

میک اپ آرٹسٹ سید حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک فوٹو شوٹ کے دوران ثنا جاوید کے ماڈل منال سلیم کے ساتھ بدتمیزی کا مظاہرہ کرنے کے الزامات درست ہیں۔

سید حسین نے انسٹاگرام پر اپنی ایک طویل پوسٹ میں کہا کہ میں یہاں موجودہ صورتحال پر ایک باضابطہ بیان دینے آیا ہوں کیونکہ جس دن یہ واقعہ ہوا اس دن میں ان دونوں مشہور شخصیات کے لیے واحد میک اپ آرٹسٹ تھا اور ساتھ ہی ایک چشم دید گواہ تھا۔میک اپ آرٹسٹ نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ اس دن ماڈل منال سلیم سیٹ پر ثنا جاوید سے پہلے پہنچ گئی تھیں اور انہوں نے اپنا میک اوور شروع کروادیا تھا۔انہوں نے کہا کہ جیسے ہی ثنا جاوید آئیں تو انہوں نے ماڈل منال کو کمرے سے نکالنے کو کہا، منال چلی گئیں جس کے بعد میرے اسسٹنٹ نے منال کا میک اوور مکمل کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ شوٹ کے درمیان میں ثنا جاوید نے منال کے شاٹس میں رکاوٹ ڈالی جس پر منال نے احتجاج کیا اور ثنا نے سخت الفاظ میں جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو حق نہیں ہے کہ وہ کسی کو اپنے گھٹیا فقروں سے ذلیل کرے یا کسی کو اپنے غیر مہذب رویے سے نیچا دِکھائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button