تازہ تریننیشنل خبریں

ملتان ائیر پورٹ پر سرکاری ملازم کی 2 خواتین مسافروں کو لفٹ میں جنسی ہراساں کرنے کی کوشش، ملزم کی شناخت ہوگئی

ملتان ائیر پورٹ پر سرکاری ملازم نے2 خواتین مسافر کے ساتھ جنسی ہراسانی کی کوشش کی ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ملتان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پیش آیا، جہاں دو خواتین مسافر نجی ائیر لائن کی پرواز نمبر پی اے 8700 سے جدہ روانہ ہو رہی تھیں۔ائیر پورٹ ذرائع نے بتایا کہ گراو¿نڈ اسٹاف کے شخص نے خواتین کو لفٹ میں جنسی طور پر حراساں کیا جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کی گئی۔ائیر پورٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم کی شناخت شوکت کے نام سے ہوئی ہے جبکہ متاثرہ خواتین کی شناخت ’ن م ‘ اور ’ م ش‘کے نام سے ہوئی ہے۔ذرائع ائیر پورٹ نے کہا کہ متاثرہ خاتون کے بیٹے کی تحریری شکایت پر ملزم کو تھانہ کینٹ پولیس کے حوالے کرکے مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button