تازہ تریندلچسپ و عجیب

پیار ہوتو ایساگرل فرینڈ کو پرپوز کرنے کیلئے نوجوان لڑکے نے کیا ایسا انوکھا کام کردیا جو ورلڈ ریکارڈ بن گیا کوئی اس کام کے کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا

آج کل لوگ اپنے پیار کو پانے کیلئے کیا کچھ نہیں کرتے ہیں ۔ کبھی کبھی گرل فرینڈ ایک گلاب کے پھول سے ہی مان جاتی ہے تو کبھی کبھی جان دینے سے بھی نہیں مانتی ۔ ایسے میں جاپان کے ایک نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کو پرپوز کرنے کیلئے ایک ایسا کام کیا کہ ورلڈ ریکارڈ بن گیا ۔ جاپان کے اس نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کو پرپوز کرنے کیلئے ٹیکنوسیوی طریقہ نکالا ، جو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈس میں درج ہوگیا ۔

جاپان کے اس نوجوان کا نام ٹاکاہاشی ہے ۔ اس نے اپنی گرل فرینڈ کو کچھ الگ انداز میں پرپوز کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ٹاکاہاشی نے ایک ایسا جی پی ایس آرٹ تیار کیا ، جو کافی تخلیقی ہے ۔ خبروں کے مطابق یہ جی پی ایس ، ڈرائنگ کا ورلڈ کا سب سے طویل جی ایف ایس ریکارڈ میں شامل ہوگیا ہے ۔ بتادیں کہ ٹاکاہاشی نے اس آرٹ کو تیار کرنے کیلئے اپنی اچھی خاصی نوکری بھی چھوڑ دی ۔

ٹاکاہاشی نے گوگل ارتھ پر میری می ڈرائنگ تیار کی ۔ اس کو تیار کرنے کیلئے انہوں نے پورا جاپان گھوما ۔ ٹاکا ہاشی کو اس کام میں تقریبا چھ ماہ لگ گئے ۔ ایسے انوکھے پرپوزل کو دیکھ کر ٹاکاہاشی کی گرل فرینڈ نے انہیں ہاں کہہ دیا ۔ ٹاکاہاشی کے اس انوکھے پرپوزل پر گوگل کی نظر پڑی ، جس کے بعد گوگل نے اپنے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل پر اس کو ٹویٹ کیا ۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button