تازہ تریننیشنل خبریں

ناراض پارٹی ارکان سے رابطے جاری ، اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئینگے، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا ،وزیر اعظم نے اجلاس میں کہا کہ اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ پارٹی کے ناراض ارکان سے رابطے جاری ہیں جبکہ اتحادی جماعتیں ہمارے ساتھ ہیں ،اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنایا جائے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نے کسی صورت بھی این آر او نہ دینے کے عزم کو دہرایا اور کہا کہ اپوزیشن کو صرف اپنے کیسز کی فکر ہے ، انہیں عوام سے کوئی سروکار نہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button