تازہ تریننیشنل خبریں
بلاول بھٹو نے کرکٹ کی مثال دیتےہوئے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہارا ہوا شخص گالی دینا اور بال ٹیمپرنگ کرنی شروع کردیتا ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ عدم اعتماد معاشی بحران کے خلاف ہے اور عدم اعتماد اس خارجہ پالیسی کے خلاف ہے جس نے پاکستان کو دنیا بھر میں تنہا کیا ہے۔انہوں ںے کہا کہ وزیراعظم گھبرا چکے ہیں اور گالیاں دینے پر اتر آئے ہیں، عمران خان غیر جمہوری آدمی ہیں اور جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان صرف فکس میچ میں یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اپنی گنتی پوری کرنے کی کوشش نہیں کر رہے ہیں۔چیئرمین پی پی نے کہا کہ وزیراعظم اس وقت صرف دھاندلی کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہم اسے کسی صورت دھاندلی نہیں کرنے دیں گے۔