کھیلتازہ ترین

راولپنڈی ٹیسٹ میں پچ پر رمیز راجہ کا بیان بھی سامنے آگیا

پی سی بی کے چئیرمین رمیز راجہ نے پنڈی ٹیسٹ کی پچ پر تبصرے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے گفتگو میرا حق ہے، میں پچ پر بات کیوں نہ کروں۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کرکٹرز کے ساتھ ہوں، ہر چیز کو کرکٹر کی نظر سے دیکھتا ہوں، شائقین کرکٹ کی طرح میرے بھی تحفظات ہیں کہ کس حساب سے پنڈی ٹیسٹ کی وکٹ تیار کی یہ بتانا ضروری تھا۔رمیز راجہ نے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ وکٹ میں جان ڈالی جائے، ہماری یہ بھی کوشش ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز اپنے نام کریں۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ میں ابھی بہت پیچھے ہے، ہمیں انفرا اسٹرکچر کے حوالے سے بہت سارے اقدامات کرنے ہیں، سندھ سے زاہد محمود اور شاہ نواز دھانی کی شکل میں بہترین ٹیلینٹ سامنے آیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button