تازہ ترینصحت و زندگی

زیرے کو چار طریقوں سے استعمال کریں ایک مہینے میں بیس کلو وزن کم

موٹاپے سے پریشان افراد اپنا وزن گھٹانے کے لیے ہر طرح کی کوشش کرتے ہیں اور مشکل سے مشکل کام سے بھی گریز نہیں کرتے، وزن میں کمی لانا اب اتنا بھی مشکل نہیں رہا ہے، ہر گھر کے کچن میں باآسانی دستیاب گرم مسالے میں شمار کیے جانے والا زیرہ موٹاپا کم کرنے میں حیران کُن حد تک مدد فراہم کر سکتا ہے۔طبی ماہرین کی جانب سے موٹاپے کو متعدد بیمایوں کی جڑ قرار دیا جاتا ہے اس سے نجات حاصل کرنے کے لیے، وزن میں کمی کے خواہشمند افراد کے لیے ڈائٹنگ ایک مضر صحت عمل ہے کیوں کہ اس سے موٹاپا کم ہو یا نہ ہو مگر انسان کمزوری کا شکار ہو جاتا ہے اور مختلف بیماریوں میں گھر جاتا ہے۔وزن میں کمی لانے کے لیے ورزش ایک اچھا اور مثبت آپشن ہے مگر مصروف زندگی میں روزانہ کی بنیاد پر 1 سے ڈیڑھ گھنٹہ نکالنا آسان اور ممکن بات نہیں ہے۔وزن میں کمی لانے کے لیے قدرت نے متعدد اجزا میں ایسے فوائد چھپا رکھے ہیں کہ اگر جن کا باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تو موٹاپے

جیسی بیماری اور پیٹ کی چربی سے باآسانی چھٹکارہ حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ماہرین کے مطابق اگر صرف ایک کھانے کا چمچہ روزانہ کی بنیاد پر زیرہ پاؤڈر غذا میں شامل کرلیا جائے تو دوسرے طریقوں کی نسبت وزن تین گنا تیزی سے کم ہوتا ہے ۔غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ زیرے میں” فائٹو اسٹیرول “نامی کیمیائی مادّہ پایا جاتا ہے جو کہ انسانی جسم میں منفی کولیسٹرول کو جمع ہونے سے روکتا ہے اور چربی جمنے نہیں دیتا۔موٹاپے کی شکار 88 خواتین پر کی گئی ایک ایک تحقیق کے نتائج مطابق وزن کو کم کرنے کے لیے زیرہ ایک انتہائی مؤثر جز ہے، زیرہ حراروں کو جلانے میں مدد فاہم کرتا ہے، اس کے مزید فوائد ہیں جن میں کولسٹرول کو کم کرنا، دل کے دورے کے خطرات کو کم کرنا، یادداشت بہتر بنانا، قوت مدافعت کو بڑھانا، خون کی کمی کو دور کرنا اور ہاضمے کے عمل کو بہتر بنانا بھی شامل ہے۔وزن میں کمی لانے کے لیے زیرے کا استعمال کیسے کیا جائے ؟موٹاپے کے شکار افراد کو روزانہ 5 گرام زیرہ پاؤڈر اپنی غزا میں شامل کر لینا چاہیے، اس کا استعمال مختلف طریقوں سے کیا جا سکتا ہے جیسے کے سالن میں ڈال کر یانیم گرم پانی میں گھول کر بھی پیا جا سکتا ہے۔

نہار منہ 3 گرام زیرہ پاؤڈر نیم گرم پانی میں چند قطرے شہد کے ساتھ ملا کر پینے سے پیٹ کی چربی تیزی سے گھلتی ہے۔دہی کے استعمال سے بھوک کم لگتی ہے اور اس کے استعمال سے جسم میں چربی بننے کی رفتار بھی کم ہو جاتی، دہی کے ساتھ ایک چمچہ پسا ہوا زیرہ ملا کر روزانہ کھایا جائے تو اس سے نہ صرف وزن میں تیزی سے کمی ہوگی بلکہ بڑھے ہوئے پیٹ سے بھی چھٹکارا مل جائے گا۔ایک گلاس پانی میں دو چمچے زیرہ ڈال کر رات بھر کے لیے بھگو دیں، صبح اس کو اُبال کر چھان لیں اور اس میں آدھا لیموں کا رس شامل کرکے نہار منہ استعمال کریں۔لیموں وزن کم کرنے کے لیے بہترین ہے لیکن اگر رات کے کھانے میں لیموں اور ادرک کے ساتھ زیرے کا استعمال کیا جائے تو اس سے تیزی سے وزن میں کمی آتی ہے، لیموں اور ادرک بھی حراروں کو جلانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button