پاکستان

چین کی نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد

Uncategorized
چین پاکستان سے اپنی روایتی دوستی جاری رکھنا چاہتا ہے،چین باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کےلیے پرعزم ہے،چین اعلیٰ معیار کے سی پیک اور مشترکہ

مستقبل کے لیے بھی پرعزم ہے۔چینی وزارت خارجہ

چین نے پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف کو بطور وزیراعظم انتخاب پر مبارکباد دی۔چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین پاکستان سے اپنی روایتی
دوستی جاری رکھنا چاہتا ہے، چین سی پیک پر پاکستان کیساتھ کام آگے بڑھانے پر ساتھ کام کرنے کا خواہش مند ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک چین کمیونٹی کے درمیان مشترکہ مستقبل کیلئے قریبی تعلقات چاہتے ہیں۔

چین پاکستان سے اپنی روایتی دوستی جاری رکھنا چاہتا ہے۔چین باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ چین اعلی معیار کے سی پیک اور

مشترکہ مستقبل کے لیے بھی پرعزم ہے۔چین اور پاکستان اسٹریٹجک پارٹنر ہیں۔قبل ازیں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان میں سیاسی صورتحال

سے متعلق کہا ہے کہ پاکستان کے ہمسایہ ملک اور آہنی دوست کی حیثیت سے چین دل سے امید کرتا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں متحد رہیں گی اور ملک کے استحکام و ترقی کی مشترکہ حفاظت کریں گی۔
(جاری ہے)

پیر کے روز جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ خواہ پاکستان میں سیاسی صورتحال میں کوئی بھی تبدیلی آئے ، چین پاکستان کے ساتھ دوستانہ پالیسی پر ثابت قدم

رہے گا۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال میں تبدیلی کا چین پاکستان تعلقات پر اثر نہیں پڑے گا۔قبل ازیں نومنتخب

وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ یہ قوم ایک عظیم قوم بنے گی، قومیں وہی کھڑی ہوتی ہے جو چوزرز ہوتی ہیں، بھکاری قومیں چوزرز نہیں ہوتیں۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ چین پاکستان کے دکھ سکھ کا ساتھی ہے، پاک چین دوستی کوئی ہم سے چھین نہیں سکتا، پاک چین دوستی

لازوال ہے جو قیامت تک قائم رہے گی، سی پیک کو اسپیڈ سے چلائیں گے، آگے لے کر جائیں گے، پاکستان کے لاکھوں لوگ برطانیہ میں آباد ہیں، دو طرفہ

تعلقات کو آگے بڑھنا ہے ، برطانیہ نے چاروں صوبوں میں تعلیم کی فراہمی کے لیے فنڈز فراہم کیے ،برابری کی سطح پر امریکا سے تعلقات استوار کرنا ہوں گے، مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دینے پر سعودی عرب اور ترکی کے شکرگزار ہی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button