پاکستان

” اداروں کے خلاف منظم مہم پی ٹی آئی نے نہیں چلائی” ایف آئی اے کا پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری کیلئے دباؤ کا اعتراف

اسلام آباد : صحافی مبشر زیدی کا کہنا ہے کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) حکام نے یہ اعتراف کیا ہے کہ ان پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی

گرفتاری کیلئے دباؤ ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں مبشر زیدی نے بتایا کہ

عدلیہ اور فوج کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے والے پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے، تین افراد کو لاہور جب کہ آٹھ کو
فیصل آباد اور گجرات سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس 50 ایسے

ایکٹوسٹس کی فہرست ہے جو سینکڑوں نامعلوم اور جھوٹے اکاؤنٹس چلا رہے ہیں۔ بعد ازاں ایک اور ٹویٹ میں اسی کیس کی اپ ڈیٹ دیتے ہوئے مبشر زیدی

نے بتایا کہ ایف آئی اے کو پی ٹی آئی کی جانب سے اداروں کے خلاف منظم مہم چلانے کے کوئی شواہد نہیں ملے جس کے بعد گرفتار کارکنوں کو رہا کردیا

گیا ہے۔ صحافی کے مطابق ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ان پر پی ٹی آئی کے لوگوں کی گرفتاری کیلئے دباؤ تھا

Latest: FIA found no evidence organized campaign against institutions by @PTIofficial Activists are being released. FIA officials say they were under pressure to detain people https://t.co/8tqstjy6US
— Mubashir Zaidi (@Xadeejournalist) April 12, 2022

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button