پاکستان

نور عالم خان ، مصطفیٰ نواز کھوکھر، فیصل کنڈی اور ندیم افضل چن نے بزرگ شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت کے معروف ہوٹل میریٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے بزرگ شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ نجی ٹی وی نیو نیوز

کے مطابق واقعہ افطاری کے وقت میریٹ ہوٹل میں پیش آیا جہاں ایک بزرگ شہری نے

پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما نور عالم خان، ندیم افضل چن، مصطیٰ نواز کھوکھر اور فیصل کریم کنڈی کو دیکھ کر “غدار” کے نعرے لگائے۔
شہری کی نعرے بازی پر سیاسی رہنما آپے سے باہر ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو

میں نور عالم خان کو بزرگ شہری پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکن بزرگ شہری نے پشتو زبان

میں نور عالم خان کو گالیاں دیں۔ منحرف ایم این اے نے اسے سمجھایا کہ

یہ فیملی زون ہے لیکن وہ باز نہ آیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب پی ٹی آئی کے کارکن نے نور عالم کو مکا مارا۔

میریٹ اسلام آباد میں ضمیر فروش MNA نور عالم کا ایک بزرگ شہری پر تشدد

#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/o4MQPg48IM

— Azhar (@MashwaniAzhar) April 12, 2022

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button