پاکستان

پی ٹی آئی اب کونسی نئی تحریک شروع کرنے جا رہی ہے؟ عمران خان نے بتادیا

سابق وزیراعظم عمران خان نے پشاور جلسے کے حوالے سے اپنے کارکنوں کیلئے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ویڈیو بیان میں عمران خان نے کہا کہ بڑی سازش کے تحت نئی حکومت قوم پر مسلط کی گئی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ وہ پشاور کے جلسے میں اپنے کارکنوں سے اہم بات کریں گے اس سازش کے متعلق بھی اور پشاور سے جو قوم کو سب سے بڑا پیغام دوں گا وہ یہ کہ

اپنی آزادی اور جمہوریت کی حفاظت قوم خود کرتی ہے، کوئی فوج حفاظت نہیں کرسکتی کوئی باہر سے آکر اس کی حفاظت نہیں کر سکتا۔عمران خان نے مزید کہا کہ ’ہم سب نے مل کر پوری تحریک چلانی ہے کہ فوری طور پر پاکستان میں الیکشن کرائے جائیں۔‘خیال رہے کہ تحریک انصاف نے

بدھ کو پشاور میں جلسے کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button