پاکستان

گوجرانوالہ میں انتہائی افسوسناک حادثہ، دو مسافر وین سڑک پرکھڑے ڈمپرسے ٹکرا گئیں 12 افراد جاں بحق

گوجرانوالہ (آن لائن ) گوجرانوالہ میں حافظ آباد روڈ پر تھانہ کوٹ لدھا کے قریب ڈمپر اور دو مسافر وینوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں خواتین سمیت 12 مسافر جاں بحق جبکہ 8 شدید زخمی ہوگئے، جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔خوفناک ٹریفک حادثہ کوٹ لدھا تھانہ کے قریب پیش آیا، جہاں ڈمپر کے ڈرائیور نے بے قابو ہو کر دو مسافر وینوں پر گاڑی چڑھا دی، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 8 شدید زخمی ہو گئے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جن

کی حالت نازک بیان کی جا رہی ہے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں سامنے آیا ہے کہ ڈمپر کا ڈرائیور اوور سپیڈ تھا اور تیز رفتاری کے باعث گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور حافظ آباد کی طرف سے گوجرانوالہ جانے والی دو مسافر وینوں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں 12 مسافر موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ڈرائیور اور ڈمپر کو حراست میں لے لیا گیا ہے، دونوں مسافر وینوں میں کل 20 افراد سوار تھے۔ دوسری جانب پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button