پاکستان

عید کے بعد اب بازار رات کب تک کھلے رہیں گے؟ نیا نوٹیفکیشن جاری

لاہور( این این آئی)پنجاب بھر کی مارکیٹوں اور بازاروں کو رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی سے مزید ایک ہفتے کا استثنیٰ مل گیا۔محکمہ لیبر نے مارکیٹوں کی بندش کی پابندی کے حوالے سے تمام نوٹیفکیشنز کو 19 جولائی تک معطل کرکے نیا نوٹیفکیشن جاری کر د یا گیا ہے۔ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق 19جولائی تک تمام مارکیٹیں اور دکانیں رات نو بجے بند کرنے کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی ۔

دوسری جانب پنجاب پولیس نے عید الاضحی کے موقع پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی گئیں۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبہ بھر میں غیر قانونی طور پر کھالیں اکٹھی کرنے والے افراد کے خلاف 233 مقدمات جبکہ 193 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔ عوامی مقامات پر سری پائے جلانے والے افراد کے خلاف 150 سے زائد مقدمات جبکہ 161 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔صوبہ بھر میں غیر قانونی مویشی منڈیاں لگانے پر 990 مقدمات درج جبکہ 1034 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور میں غیر قانونی طور پر کھالیں اکٹھی پر 60 سے زائد مقدمات جبکہ 55ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔ لاہور میں عوامی مقامات پر سری پائے جلانے پر 100 سیزائد مقدمات جبکہ 70 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔لاہور میں غیر قانونی مویشی منڈیاں لگانے پر 847 مقدمات درج جبکہ 856 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ صوبہ بھر میں ون ویلنگ کرنے پر 191 مقدمات درج کرکے 213 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔صوبہ بھر میں ہوائی فائرنگ کے مرتکب افراد کے خلاف 135 مقدمات درج کرتے ہوئے 75 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔ صوبہ بھر میں پتنگ بازی میں ملوث ملزمان کے خلاف 344 مقدمات درج کرتے ہوئے 350 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور میں ون ویلنگ پر 181 مقدمات درج کرتے ہوئے 196 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔لاہور میں ہوائی فائرنگ کرنے پر 75 مقدمات درج کرتے ہوئے 40 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔ لاہور میں پتنگ بازی کرنیوالوں کے خلاف 263 مقدمات درج کرتے ہوئے 263 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button