پاکستان

نیب نے بلین ٹری پروجیکٹ میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کردیا

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم عمران خان کو برطرف کیے جانے کے چند ماہ کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) نے خیبر پختونخوا میں گرین گروتھ انیشیٹوکے تحت شروع کیے گئے بلین ٹری سونامی فارسٹیشن پروجیکٹ میں مبینہ بدعنوانی کی 6 انکوائریاں اور 4 تحقیقات کا آغاز کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کی جانب سے موسمیاتی

تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے شروع کیا گیا پروگرام پارلیمنٹ کے اعلیٰ احتسابی ادارے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں اٹھائے جانے اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) کو اس کے آڈٹ کے لیے لکھے گئے حالیہ خط کے بعد جانچ پڑتال کی زد میں آیا ہے۔7 جولائی کو نیب نے پی اے سی کو بتایا تھا کہ وہ شجرکاری سے متعلق عائد کیے گئے بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے، ان جاری تحقیقات میں جنگلات کے لیے حاصل کی گئی زمین، انکلوڑر، فارم فارسٹری (پودوں کی مفت تقسیم) بیج، پولی تھین بیگز اور اسی طرح کے دیگر آلات کی خریداری کے معاملات شامل ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق نیب کا ڈائریکٹوریٹ جنرل خیبرپختونخوا ان الزامات کی چھان بین کے لیے6 انکوائریاں اور 4 تحقیقات کر رہا ہے۔قومی احتساب آرڈیننس (این اے او)1999کے مطابق شکایت موصول ہونے کے بعد نیب معاملے کیحقائق کی تصدیق کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button