سورت المزمل پڑھنےسے کیا فائدہ ملتا ہے؟جان گئے تو اسے پڑھنا اپنی عادت بنا لیں گے
اردو نیوز! سورۃ مزمل شریف کی ہم کئی معاملات میں تلقین کرتے ہیں ہوسکتا ہے کہ آپ کو بھی یہ خیال آتا ہو کہ بہت سارے اعمال میں سورہ مزمل شریف بتلائی جاتی ہے اور آپ شاید یہ خیال کر بیٹھیں کہ ان کو بس سورہ مزمل ہی آتی ہے اور تو کچھ آتا نہیں۔بنیادی طور پر یہ یاد رکھئے کہ جہاں بھی کسی بندش کو کھولنا ہو یا کسی چیز کو بند کرنا ہو تو بھی اس سورت مزمل نہایت مفید چیز ہے
اور کسی بھی چیز کو روحانی طور پر کھولنا ہے تو اس کے لئے بھی اس سورہ مزمل شریف بہت مفید چیز ہے دونوں مخالف چیزوں کے لئے یہ سورہ مزمل شریف سو اور دس فیصد بہت مفید ہے۔مثلا مریض خواتین آتی ہیں کہ جن کا چھ چھ یا دس دس ماہ سے خ ون بند نہیں ہورہا اور کوئی دوا کوئی علاج ان کے لئے کام ہی نہیں کررہی تو ایسی صورت میں صرف سورہ مزمل شریف سے ان کا علاج کیا جاتا ہے اور الحمدللہ دو چار دفعہ کے دم سے ان کا معاملہ مکمل طور پر حل ہوجاتا ہے یعنی ایک جاری چیز کو روکنے اور بند کرنے کے لئے بھی اس سورہ مزمل شریف کا عمل ہم بتلاتے ہیں۔ اور کئی خواتین ایسی ہوتی ہیں کہ جن کے دو ماہ سے چار ماہ سے چھ ماہ سے ماہواری رک ہی نہیں رہی یعنی کہ اس کو کھولنے کے لئے بھی ہم سورہ مزمل شریف کا عمل بتاتے ہیں
اسی طرح رشتوں کی بندش ہے تو اس کو کھولنے کے لئے اسی طرح کاروبار کی بندش ہے یا اولاد کی بندش ہے تو اس کو بھی ہم سورہ مزمل شریف کا عمل بتاتے ہیں تو بنیادی طور پر بات کیا ہوئی کہ ہر طریقے کی بندش کرنے اور بندش کھولنے دونوں مخالف معاملات کے لئے ہم یہ بتلاتے ہیں۔ اب یہ بات الگ ہے کہ ہر بندہ کا پڑھا ہوا عمل اس مقصد کے لئے پورا ہوتا ہے یا نہیں ہوتا اس کے لئے کئی عاملین اپنے شاگردوں کو مخصوص اعمال کراتے ہیں اس کی چلہ کشی کراتے ہیں اس کے کئی کئی وظائف کراتے ہیں پھر اس کےبعد ان کو اس چیز کے مختلف طریقے یا ٹیکنیکس بتاتے ہیں کہ اس طرح پڑھو تو بندش کردی جائے گی اور اگر اس طرح کرو گے تو کھول دی جائے گی وغیرہ وغیرہ۔ اور الحمد للہ یہ طریقہ کار ہر صورت سو فیصد کام کرتا ہے
جب عام آدمی جس نے کبھی بھی چلہ کشی نہیں کی ہوتی ہے تو اس کے نتائج اور اثرات ویسے نہیں ہوتے جو ایک وظیفہ یا چلہ کرنے کے بعد ہوتے ہیں لیکن ہوتے ضرور ہیں یہ نہ سمجھیں کہ نتیجہ ہی نہیں نکلے گا جب آپ اللہ کا کلام پڑھیں گے تو انشاء اللہ نتیجہ ضرور نکلے گا اور آپ کے لئے بہتر بھی ہوگا بس اس میں یہ ہوگا کہ جیسے ہم طریقہ بتائیں گے۔ اگر ویسے آپ نہیں کرتے تو تین دن میں نہیں ہوگا تو سترہ دنوں میں کام ہوجائے گا یعنی آپ کو چودہ دن زیادہ عمل کرنا پڑ جائے گا تو جو اعمال ہم آپ کو بتاتے ہیں وہ آپ ایک دفعہ شروع کردیں پورے ایمان کے ساتھ یقین کے ساتھ یقین تو اللہ پاک کی ذات پر آپ نے کرنا ہے ۔ دونوں چیزوں کا رخ اللہ ہی کی طرف ہے کلام بھی اللہ کا ہے اور مانگنے کے لئے ہم اللہ کی طرف جارہے ہیں