جس نے ایک بار سورۃ اخلاص یوں پڑھ لی،دنیا اوردولت اس کے قدموں میں ہوگی

اردو نیوز! سورۃ الاخلاص رسول اللہ ﷺ کے پاس کچھ لوگ آئے مشرکین آکر سوال کرتے ہیں اپنے رب کا نسب نامہ تو بیان کیجئے تو اللہ رب العزت نے سورۃ الاخلاص کو نازل فرمادیا قل ھواللہ احد کہہ دیجئے وہ اللہ ایک ہے اللہ الصمد اللہ بے نیاز ہے لم یلد ولم یولد نہ اس نے جنا ہے اور نہ وہ جنا گیا یعنی نہ اس کی اولاد ہےاور نہ ہی وہ کسی کی اولاد ہے ولم یکن لہ کفوا احد اور نہیں ہے
اس کے لئے برابر کا کوئی ایک بھی ولم یکن لہ کفوا احد کوئی بھی اس کا ہمسر نہیں ہے رسول اللہ ﷺ نے اس سورت کی عظمت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا میرے صحابہ یہ سورت ثلث القرآن ہے قرآن کا تہائی حصہ ہے اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے یہ سورت اخلاص قرآ ن مجید کا تہائی حصہ ہے اور دوسری روایت کے الفاظ ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تم میں سے ہر شخص یہ کام تو کرسکتا ہے اگر وہ کرنا چاہے وہ کام کیا ہے تم میں سے کوئی اس بات سے عاجز ہے کہ وہ ایک رات میں تہائی قرآن پڑھ لے جو رات کے وقت سورۃ الاخلاص کی تلاوت کرلیتا ہے گویا کہ اس نے قرآن کا تہائی حصہ پڑھ لیا قرآن کے تہائی حصے کا معنی بیان کرتے ہوئے علماء نے یہ بھی لکھا ہےکہ قرآن مجید کے اندر تین اثاثی مقاصد بیان کئے گئے ہیں
اللہ کی توحید کو بیان کیا گیا اللہ کے اوامر اور نواہی کو بیان کیا گیا اللہ تعالیٰ کے پیارے پیغمبروں اور پھر ان کی قوموں کو اخبارو قصص کو بیان کیا گیا تو سورۃ الاخلاص علم التوحید توحید کا ایک مرکز ہے توحید کی حقیقت کو کھولنے والی ہے اس لئے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس شخص کی محبت سورۃ الاخلاص سے ہو گی یہ محبت اسے جنت تک لے جائے گی جامع ترمذی کی روایت ہے کہ ایک آدمی اللہ کے رسول ﷺ کے پاس آیا اور کہنے لگا اللہ کے رسول ﷺ مجھے اس سورت سے بہت محبت ہے کونسی سورت قل ھواللہ احد یاد رکھنا اس سورت کے ساتھ تیری محبت تمہیں جنت میں لے جائے گی یہاں تک رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو شخص دس مرتبہ سورۃ الاخلاص پڑھ لیتا ہےاللہ تعالیٰ اس کا جنت میں گھر بنا دیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ سورۃ الاخلاص قرآن مجید کی بہترین سورت ہے قرآن مجید کی سب سے خوبصورت سورت ہے جو فجر کی نماز سے پہلے دو رکعتوں کے اندر پڑھی جاتی ہیں سورہ کافرون اور سورہ اخلاص بلکہ اس سورت کے الفاظ اللہ کے ہاں اتنا مقام رکھتے ہیں ان الفاظ کے ساتھ اگر دعا کی جائے تو یہ اسم اعظم بن جاتا ہے جو بھی دعا کی جائے اللہ اس دعا کو رد نہیں کرتے رسول اللہ ﷺ کے صحابی بیا ن کرتے ہیں میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ مسجد میں داخل ہوا ایک شخص نماز پڑھ رہا تھا اور دعا کررہا تھا اللھم انی اسئلک بانی اشھدان لا الہ الا انت الاحد الصمد الذی لم یلد ولم یولد ولم یکن لہ کفوا احد ان الفاظ کے ساتھ اس نے دعا کی تو اللہ کے رسول ﷺ فرمانے لگے اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے
اس شخص نے اسم اعظم کے ساتھ دعا کی اور جو ان کلمات کے ساتھ دعاکرتا ہے جو بھی سوال کرتا ہے اللہ رب العزت اسے عطاکردیتے ہیں۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو ۔آمین