پاکستان

عمران خان کا جلد انتخابات کے لئے انتہائی اہم فیصلہ

عمران خان کا جلد انتخابات کے لئے انتہائی اہم فیصلہ

لاہور(این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جلد انتخابات کیلئے حکومت پر

دبا ؤبڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے مشاورتی اجلاس میں جلسے

جاری رکھنے اور بیک ڈور ڈپلومیسی کا دائرہ کار بڑھانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کا

پارٹی چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اہم مشاورت اجلاس ہوا۔جس میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے

عمران خان کو مزاحمت کی بجائے مفاہمت کا مشورہ دیدیا۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے انتخابات

کیلئے حکومت پر جلد دبا ؤبڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس میں حکومت پر دبا بڑھانے کیلئے جلسوں

کو جاری رکھنے اور بیک ڈور ڈپلومیسی کا دائرہ کار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button