عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع، پہلی مرتبہ ایک امیدوار 9 حلقوں سے انتخاب لڑے گا، کاغذات مسترد ہونے کا بھی خدشہ
فیصل آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان جانب سے تحریک انصاف کے مستعفی ارکان کی 9 خالی کردہ نشستوں پر ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں کاغذات نامزدگی کا عمل مکمل ہوگیا، فیصل آباد سمیت ملک بھر میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان
نے ہر حلقہ سے اپنے کاغذات جمع کرا دیئے ہیں جبکہ عمران خان ابھی تک ممبرقومی اسمبلی ہیں ان کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا اس لئے انکے کاغذات مسترد ہونے کا خدشہ ہے، اگر کاغذات مسترد نہیں ہوتے تو پہلی بار کوئی امیدوار نو حلقوں سے انتخاب لڑے گا۔ این اے 108میں 25ستمبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے سے فیصل آبادسیاسی طور پر اہمیت اختیار کر گیا ہے جہاں سے مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی ،تحریک انصاف سے عمران خان اورمیاں فرخ حبیب سمیت درجنوں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے آن لائن کے مطابق قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی کے 9اراکین اسمبلی استعفے منظور ہونے کے بعد 9 خالی کردہ نشستوں پر ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں کاغذات نامزدگی کا عمل مکمل ہوگیا،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 17 اگست کو کی جائے گی جانچ پڑتال کے بعد حتمی فہرست جاری کی جائے گی اور ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 25 ستمبر کو ہوگی جن حلقوں میں ضمنی انخابات ہورہے ہیں ان میں۔ 1۔ این اے 22 مردان،2۔ این اے 24 چارسدہ،3۔ این اے 31 پشاور،4۔ این اے 45 کرم،5۔ این اے 108 فیصل آباد6۔ این اے 118 ننکانہ صاحب،7۔ این اے 237 ملیر،8۔ این اے 239 کورنگی کراچی،9۔ این اے 245 کراچی قومی اسمبلی کی 9 نشستیں شامل ہیں،
تحریک انساف کے چیئرمین نے تمام حلقوں سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے جبہ فیصل آباد کے حلقہ اے این 108سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات میاں فرخ حبیب نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے ساتھ ساتھ اپنے قائدعمران خان کے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جبکہ قانونی ماہرین اور سیاسی مبصرین کا کہناہے کہ عمران خان ابھی تک
ممبر قومی اسمبلی ہیں ان کا ضمنی انتخابات حصہ لینا بنتا نہیں ہے مگر کاغذات جمع ہونے جمع امید ہے کہ جانچ پڑتال میں مسترد ہوجائے گئے،دوسری جانب گذشتہ روز چھوٹی ڈی گراؤنڈ پیپلز کالونی نمبر1میں واقع ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس میں امیدواروں کا تانتا بندھا رہا اور آفس کے باہر سیاسی گرما گرمی رہی۔سیاسی جماعتوں کے کارکن نعرے لگاتے رہے۔ چوہدری عابد شیر علی نے پاکستان مسلم لیگ ن کی
جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے اور وہ ایک بہت بڑے جلوس کے ساتھ ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس پہنچے۔ اسی طرح میاں فرخ حبیب اپنی پارٹی کے ارکان اسمبلی‘ ٹکٹ ہولڈرز‘تنظیمی عہدیداروں اور کارکنوں کا جلوس لے کر کاغذات نامزدگی جمع کروانے آئے۔ کل سے چانچ پڑتال شروع ہو جائے گی اور اس کے ساتھ ہی این اے 108میں ضمنی الیکشن کے لئے انتخابی مہم زور پکڑجائے گی۔ عمران خان کے
الیکشن لڑنے کے اعلان پر پی ٹی آئی کے کارکنوں اور ووٹرز‘سپورٹرز میں بہت زیادہ جوش و خروش پایا جاتا ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے بھی چوہدری عابد شیر علی کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے پارٹی قائدین‘اراکین اسمبلی‘ ٹکٹ ہولڈرز‘ تنظیمی عہدیداروں کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں۔ یہ بھی معلوم ہواہے کہ عمرہ ادائیگی سے واپسی پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں
فیصل آباد پہنچ جائیں گے اور چوہدری عابد شیر علی کی انتخابی مہم کے لئے اپنی ٹیم کے ہمراہ میدان میں آ جائیں گے۔اس حلقہ کے مسلم لیگی کارکن چوہدری عابد شیر علی کی کامیابی کے لئے پرامید ہیں ان کا کہنا ہے کہ میاں فرخ حبیب ہو یا عمران خان ان میں سے کوئی بھی ہمارے ”شیر“ کا مقابلہ نہیں کر سکے گا۔یہ حلقہ میاں نواز شریف اور بابائے سیاست چوہدری شیر علی کے چاہنے والوں کا ہے۔