پاکستان

مزاحمتی پالیسی چھوڑو، پرویز الٰہی کے عمران خان کو مفید مشورے

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو مزاحمتی پالیسی چھوڑ کر مفاہمت کا مشورہ دے دیا جبکہ پی ٹی آئی کی صوبائی پارلیمانی پارٹی میں بھی مزاحمتی پالیسی کے خلاف آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔

اورپی ٹی آئی قیادت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو مفاہمت کا مشورہ دے دیا، تفصیل کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے مفاہمت کی بات کے بعد وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے تازہ ملاقات میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو مفاہمت کا مشورہ دیا ہے، عمران خان کو تجویز دی گئی کہ مزاحمتی پالیسی سے گریز کیا جائے، تحریک انصاف کی صوبائی پارٹی کے اجلاس میں پرویز الہی بھی شریک ہوئے اور اس میں بھی اتفاق کیا گیا کہ بیک ڈور ڈپلومیسی کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا، جبکہ معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں۔ تاہم حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے جلسے جاری رکھے جائیں گے۔تجویز دی گئی کہ مزاحمتی پالیسی سے گریز کیا جائے اور بیک ڈور ڈپلومیسی کا دائرہ کار بڑھایا جائے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سخت گرمی کی وجہ سے لانگ مارچ نہ کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button