شہباز گل کیس میں اہم پیش رفت، کس کی رہائی ہو گی؟ عدالت نے حکم جاری کر دیا
اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بغاوت کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے ڈرائیور کے برادر نسبتی ملزم نعمان کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ڈیوٹی جج جوڈیشل مجسٹریٹ محمد نوید خان نے فیصلہ
سنا دیا، پولیس نے ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالت کے حکم کے بعد مزید کارروائی کے لیے دوبارہ گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب شہباز گل کے ڈرائیور کم اسسٹنٹ اظہار ہدایت اللّٰہ کی اہلیہ کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔اسلام آباد کی عدالت نے اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی ضمانت منظور کی تھی۔واضح رہے کہ پولیس نے اظہار ہدایت اللّٰہ کی بیوی اور برادر نسبتی نعمان ظفر اقبال کو پولیس سے مزاحمت، کار سرکار میں مداخلت اور سرقہ بالجبر کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شہباز گِل کو 9 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق شہباز گِل کے خلاف تھانہ بنی گالہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، ان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج ہے۔ سیشن کورٹ نے بغاوت کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے ڈرائیور کے برادر نسبتی ملزم نعمان کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا