پاکستان

پنجاب حکومت کھل کر میدان میں آ گئی، ن لیگ کے دو اہم رہنماؤں کے گھروں پر پولیس کا چھاپہ

لاہور(این این آئی) لاہور پولیس نے 25مئی کے تناظر میں وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ اور مرکزی رہنما رانا مشہود احمد خان کی رہائشگاہوں پر چھاپے مارے تاہم ا ن کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔بتایا گیا ہے کہ پولیس کی جانب

سے عطا اللہ تارڑ کی تھانے میں طلبی کا نوٹس بھی بھجوایا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے گھر پر مارے گئے چھاپے پر لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہاشم ڈوگر صاحب میرا خیال تھا آپ وزیر داخلہ ہیں،آپ تو انتہائی غیر سنجیدہ کردار نکلے۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ جس گھر میں 15سال پہلے رہتا تھا وہاں پولیس بھیج کر کسی راہگیر کو ہراساں کر کے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں، یہ حال ہے آپ کا، خاک وزارت چلانی ہے آپ نے، ملک دشمن بیانیے کے دفاع میں اتنا آگے نہ جائیں۔پولیس کی جانب سے رانا مشہود کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا تاہم رانا مشہود اپنی فیملی کے ہمراہ اسلام آباد میں موجود تھے۔ رانا مشہود کے مطابق پولیس نے رات گئے میرے گھر پر چھاپہ مارا،میں اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، پنجاب حکومت کی ایماء پر پولیس اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ اور مرکزی رہنما رانا مشہود احمد خان کی رہائشگاہوں پر چھاپے مارے تاہم ا ن کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button