پاکستاننیشنل خبریں

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی،پاکستان میں بھی نمایاں کمی کا امکان

نیویارک (این این آئی)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 2.6 فیصد تک کم ہوگئی ہے۔برطانوی میڈیاکے مطابق برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں 2.16 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی جس کے بعد اس کی قیمت 97.44 ڈالر پر آگئی۔اس کے علاوہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 2.48 ڈالر یعنی 2.6 فیصد کمی کے بعد 91.68 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button