تازہ ترینصحت و زندگی

اومی کرون کا پھیلاؤ، سویڈن کے محکمہ صحت نےدو منظر نامے پیش کردیے

سٹاک ہوم (حافظ محمد عمران) سویڈش حکام نے ملک میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے پھیلنے کے حوالے سے نئی رپورٹ پیش کر دی ۔

سویڈن کے محکمہ صحت نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ملک میں اومی کرون تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے، اگر وبا کے پھیلاؤ کی شدت یہی رہی تو آئندہ چند روز میں وائرس شہریوں کی بڑی تعداد کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔

رپورٹ کے مطابق اب تک ملک میں 12 سال سے زائد عمر کے 82.5 فیصد افراد کو کووڈ ویکسین لگائی جا چکی ہے، جبکہ ملک میں 1.2 ملین افراد ایسے بھی ہیں جنہوں نے ویکسین ابھی تک نہیں لگوائی۔
محکمہ صحت کی رپورٹ میں ملک میں اومی کرون کے پھیلاؤ کے حوالے سے دو منظر نامے بھی پیش کئے گئے ہیں۔ پہلے منظر نامے میں جن افراد نے دو کووڈ ویکسین لے لی ہیں اگر انفیکشن کے خلاف ویکسین کا اثر ان میں 20 سے 70 فیصد رہتا ہے تو یومیہ نئے کیسوں کی تعداد کا تخمینہ 47,000 تک پہنچ جائے گا۔

دوسرے منظر نامے کے مطابق اگر تین کووڈ خوراکیں لینے والے افراد میں انفیکشن کے خلاف ویکسین کا اثر 20 سے 35 فیصد رہتا ہے تو یومیہ نئے کیسوں کی تعداد 70 ہزار کے قریب پہنچ سکتی ہے۔ سویڈش محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اس رپورٹ سےاومی کرون کے پھیلاؤ کی صورت میں ملک میں صحت کی دیکھ بھال کے معمولات کو بہتر طریقے سے چلانے میں مدد ملی گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button